Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی جی پنجاب کا پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

پتنگ سازی میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، عثمان انور
شائع 31 مارچ 2024 03:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ اسپیشل ٹیمیں لاہور سمیت صوبے بھر میں قانون شکنوں کے خلاف اقدامات یقینی بنائیں، دھاتی ڈور و پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے۔

پنجاب پولیس ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت 41 ملزمان گرفتار جبکہ 32 مقدمات درج ہوئے، ملزمان کے قبضے سے 957 پتنگیں اور 23 چرخیاں برآمد ہوئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 34 روز کے دوران لاہور سمیت صوبے بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 3 ہزار 603 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 ہزار 469 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 2 لاکھ 17 ہزار 461 پتنگیں اور 14 ہزار 693 چرخیاں برآمد ہوئیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے والدین سے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھنے کی اپیل کی اور سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں۔

مزید پڑھیں

پنجاب میں پتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن، ن لیگی رہنما راؤ اجمل پر مقدمہ درج

لاہور: پتنگ بازی کیخلاف کارروائیاں، 1285 مقدمات درج، 1330ملزمان گرفتار

آصف افطار کا سامان لینے نکلا تھا، پتنگ نے زندگی کی ڈور کاٹ دی

lahore

crackdown

IG Punjab

usman anwar

Basant

kite

kite killing

kite flying

Kite Ban