Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈکیتی وارداتوں کے خلاف موبائل فون ایسوسی ایشن کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال

وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
شائع 30 مارچ 2024 04:50pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے شہر بھلوال میں بڑھتی وارداتوں کے خلاف موبائل ایسوسی ایشن بھیرہ کی جانب سے شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی گئ ہے۔

موبائلز ایسوسی ایشن بھیرہ چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا شکار کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

موبائل ایسوسی ایشن کے صدر فیصل بلوچ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل کیپری کارن موبائل شاپ پر ایک کروڑ سے زائد مالیت کی ڈکیتی ٹریس نہ کی جاسکی ہے۔

مختلف وارداتوں میں آج تک تھانہ بھیرہ کی جانب سے کوی ریکوری سامنے نہیں آئی ہے۔

جبکہ موبائل ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

صدر فیصل بلوچ کا کہنا تھا کہ گر ملزمان ٹریس نہ کئیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

punjab

Crime

Bhalwal

CM Punjab Maryam Nawaz

mobile markets

shutter down