Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 مئی واقعات: انسداد دہشتگردی عدالت میں صوبائی وزیر کی عبوری ضمانت منظور

عدالت نے 6 اپریل تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا
شائع 30 مارچ 2024 03:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عدنان قادری کو 6 اپریل تک عبوری ضمانت دےدی ہے۔

9 مئی مقدمے میں نامزد صوبائی وزیرعدنان قادری کی ضمانت کے کیس کی سماعت آج پشاور میں ہوئی ہے۔

عدالت نے 6 اپریل تک پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ عدنان قادری پر9 مئی کواحتجاج کے دوران پولیس چیک پوسٹ پرحملے کا الزام ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا، کوئی شواہد نہیں، جبکہ وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا عدنان قادری کو ضمانت دی جائے۔

عدالت نے پولیس کو درخواست گزار کی گرفتاری سے بھی روک دیا۔ مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی، پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

peshawar

9 May Cases

adnan qadri