Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پولیس اہلکاروں کی پتنگ بازی کرنے سے متعلق پنجاب پولیس کی وضاحت آ گئی

ویڈیو میں اہلکاروں کو پتنگ بازی کرتے دیکھا گیا
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2024 04:15pm

سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہے، جس میں اہلکار پتنگ بازی کرتے دکھائی دیے، تاہم اب پولیس ترجمان کا بھی بیان سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 3 پولیس اہلکاروں کی پتنگ بازی کرتے ہوئے یہ وائرل ویڈیو 01 سال پرانی ہے۔

جبکہ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا 01 پولیس اہلکار ضلع فیصل آباد میں تعینات تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف پنجاب پولیس کی جانب سے آپریشن کیا جا رہا ہے، تاہم اب خود اہلکار بھی پتنگ بازی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس اہلکاروں کی خود پتنگ بازی کرتے ہوئے فوٹیج سامنے آئی ہے۔ اہلکاروں کی پنجاب پولیس کی وردی پہنے پتنگ اڑانے کی ویڈیو وائرل ہے۔

واضح رہے وزیراعلیٰ نے پتنگ بازی پرسخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے تھے۔

دوسری جانب پنجاب پولیس کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، پولیس کے مطابق اہلکاروں کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل فیصل آباد پولیس کو پتنگ کی ڈور پھرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے نوجوان کے واقعے کے بعد کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تھا۔

لاہور میں سی سی پی او کی زیر صدارت پتنگ بازی کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ پتنگ سازی کے اڈوں کیخلاف کارروائی کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے۔

lahore

Punjab police

kite

kite flying