Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

’دیکھو ببر شیر آپ سے ملنے آیا ہے‘ ، دل کی مریضہ کمسن بچی کی والدہ کے جذبات

نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپایا، کامیاب آپریشن پر والدین کو مبارکباد دی
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2024 11:37pm

نوازشریف تین سالہ عنایہ فاروق کو دل کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد کے لئے اسپتال پہنچ گئے۔ کمسن عنایہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا،والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔ نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا ذاتی خرچ پرعلاج کرایا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کےقائد نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچے، آپریشن کی کامیابی پر والدین کو مبارکباد دی، واز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’اپ کیسی ہوں، ٹھیک ہو نہ اب ماشاء اللہ۔

نواز شریف کی ننھی عنایہ سےگفتگو ،شکریہ ادا کرتے ہوئے والدہ کی آواز بھراگئی کہا کہ“ عنایہ دیکھو ۔۔ ببر شیر آپ سے ملنے آیا“۔قائد نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر اظہار شفقت کیا۔

Nawaz Sharif

hospital

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)