پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان ٹورنٹو ایئرپورٹ پر گرفتار
پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز کی خاتون فضائی میزبان کو ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خاتون ائرہوسٹس سے مبینہ طور پر غیر متعلقہ کے پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔
ائیرہوسٹس کی شناخت حنا ثانی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایئرہوسٹس کو پہلے بھی ممنوعہ اشیاء لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق حنا ثانی نامی ائیر ہوسٹس معروف گلوکارہ کی عزیزہ ہیں، جبکہ خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔
جبکہ وہ ٹورنٹو سے لاہور کے لیے پرواز پی کے 789 پر تعینات تھیں۔
دوسری جانب پرواز پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 دیگر فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا تھا، جن کو ٹورنٹو کے لیے ائیر لائن نے نو فالئی ڈکلئیر کیا ہوا تھا۔
تاہم اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز کی جانب سے دی گئی تھی، جو کہ روٹین سے ہٹ کر ہے۔
دیگر 2 ائیرہ ہوسٹس سے بھی پوچھ گچھ کی تھی، جس کے بعد کینیڈین حکام نے دونوں کو ہوٹل جانے کی اجاز دے دی۔
جبکہ اس حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ترجمان عبداللہ خان کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے، ترجمان کے مطابق واقعے کے بارے میں آگاہ ہیں، کینیڈین حکام سے رابطے میں ہیں۔
Comments are closed on this story.