Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بونیر میں گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی گاڑی کھائی میں گر گئی، 1 فارسٹ گارڈ جاں بحق
اپ ڈیٹ 28 مارچ 2024 10:24pm
بہ شکریہ -  اے آر وائی
بہ شکریہ - اے آر وائی

بونیر کے علاقے چغرزی پاندھیڑ کے مقام پر بریک فیل ہونے کے سبب گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی سواڑی بازار سے شاہی جارہی تھی، بریک فیل ہو کر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین، دو بچے اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔

پولیس اور امدادی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد میں محکمہ جنگلات کی گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثےمیں ایک فارسٹ گارڈ جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں فارسٹ گارڈ ذیشان شاہ جبکہ زخمیوں میں فارسٹ گارڈ جواد شاہ اور ایک مقامی شخص حمیداللّہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

Road Accident

Died