Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت

ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت شامل
شائع 28 مارچ 2024 04:51pm

اڈیالہ جیل حکام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 رہنماؤں کو جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے تحریک انصاف کے 11 رہنماؤں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹرگوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فیصل جاوید، زرتاج گل اور عمیر نیازی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے لیکن ہماری گاڑیاں روک دی گئی ہیں، عمران خان سے ملاقات کے لیے ایک کلو میٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ راستوں کی بندش کے حوالے سے ہم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کیا اور درخواست بھی کی کہ ہمیں دستاویزات ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی و عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر دو ہفتوں سے جاری پابندی ختم کر دی گئی تھی۔

پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ملاقاتوں پر پابندی لگائی تھی۔

جیل انتظامیہ کے مطابق اڈیالہ جیل میں آج سے ملاقاتیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت تھا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کی وکلاء سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم

اڈیالہ جیل کے باہر مزید ناکے قائم، گاڑیاں روکنے پر پابندی

rawalpindi

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail