ُپاک افغان تجارت میں ڈرائیوروں اور کلینرز کیلئے ویزے پاسپورٹ کی شرط ختم
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاک افغان حکام کے درمیان کابل میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈرائیورز اور مددگار عملے کو بارڈر کراسنگ کے لیے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں اطراف سے تجارت کو آسان بنانے کے لیے عارضی داخلہ کاغذات تیار کیے جائیں گے، یکم مئی سے بارڈر پر ٹریڈرز کے لیے بغیر ویزا اور پاسپورٹ کا نظام کام شروع کر دے گا۔
ذرائع کے مطابق بارڈر ٹریڈ بینکنگ نظام کے ذریعے کیا جائے گا، افغان حکام کی خواہش پرسٹیٹ بینک نظام کو یقینی بنائے گا، عمل درآمد کے لیے پاکستان اور افغانستان حتمی ڈرافٹ ایک دوسرے کے حوالے کریں گے۔
Comments are closed on this story.