Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون؟ پی سی بی کا سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے رابطہ

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تلاش جاری ہے
شائع 28 مارچ 2024 03:10pm

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے کوچنگ اسٹاف کی تلاش جاری ہے، پی سی بی حکام نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیپسی سے دوسری بار رابطہ کر لیا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق جیسن گلیپسی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔ جیسن گلیپسی ساؤتھ آسٹریلین ریڈ روک اور ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے۔

جیسن گلیسپی کا ساوتھ آسٹریلیا کے ساتھ ابھی ایک سال معاہدہ باقی تھا، جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی۔

جیسن گلیپسی نے 71 ٹیسٹ، 97 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

گیری کرسٹن سے معاملات طے نہ پانے کی صورت میں ہیڈ کوچ کا قرعہ جیسن گلیپسی کے نام نکل سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

کون بنےگا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ ؟

[شین واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی نے بھی پی سی بی کی پیشکش ٹھکرا دی](https://www.aaj.tv/news/30376600/

)

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

head coach

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

former australian fast bowler

Jason Gillespie