Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ: مقامی شکاریوں نے ایک اور نایاب پہاڑی تیندوا مار ڈالا

شکاریوں نے ہلاک تیندوے کے ساتھ ویڈیو بنا کر خود ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
شائع 28 مارچ 2024 11:05am

نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ میں مقامی شکاریوں نے ایک اور نایاب پہاڑی تیندوے کو مار ڈالا۔

محکم وائلڈ لائف خیبرپختونخواجنگلی حیات کے تحفظ میں ناکام ہوگیا، نوشہرہ میں مقامی شکاریوں نے ایک اور پہاڑی تیندوے کا غیر قانونی شکار کیا جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

شکاریوں نے ہلاک تیندوے کے ساتھ ویڈیو بنا کر خود ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

چند ماہ قبل مناہی میں بھی تیندوے کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔

تازہ واقعے کے حوالے سے رینج افسر عامر خان کا کہنا ہے کہ تیندوے کو مارنے والے ملزمان پر ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

عامر خان نے بتایا کہ نظام پور کے پہاڑوں میں نایاب نسل کے تیندوے موجود ہیں۔

leopard

naushera