Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں 1 کروڑ 88 لاکھ روپےکی ڈکیتی

ڈاکوؤں نے فیکٹری کی کیش وین کو لوٹ لیا، پولیس
شائع 27 مارچ 2024 08:50pm

کراچی میں سکھن کےعلاقے میں 1 کروڑ 88 لاکھ روپےکی ڈکیتی کا واقعہ سامنے آگیا، پولیس کے مطابق فیکٹری کی کیش وین رقم لارہی تھی جسے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سوار3 ملزمان نے واردت کی، ڈکیتوں نے کیش لوٹا اور باآسانی فرار بھی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ فیکٹری کا کیش انشورڈ تھا، واردات کے وقت وین میں مینجرز اور ڈرائیور تھے ، جبکہ وین کی حفاظت کے لئے کوئی سیکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

FIR

Robbery

Crime

Karachi Police