Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے جبکہ جنرل نشست پر مصدق ملک و دیگر نے کاغذات واپس لیے
شائع 27 مارچ 2024 04:25pm

سینیٹ الیکشن میں پنجاب سے محسن نقوی، احد چیمہ اور طلال چوہدری سمیت 7 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں (ن) لیگ کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے جبکہ حکومتی اتحاد کے محسن نقوی بھی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے۔

اس کے علاوہ سنی اتحاد کونسل کے راجہ ناصر عباس اور حامد خان بھی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔

ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مصطفیٰ رمدے نے اپنے کاغذات واپس لیے تھے جبکہ جنرل نشست پر مصدق ملک، ولید اقبال اور عمر اعجاز چیمہ نے کاغذات واپس لیے۔

آزاد امیدوار شہزاد وسیم نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

اس سے قبل سینٹ انتخاب میں پنجاب کے محاذ پر اہم پیش رفت سامنے آئی تھی کہ آزاد امیدوار شہزاد وسیم نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق کسی جماعت نے شہزاد وسیم کو سپورٹ نہیں دی، حمایت نہ ملنے پر شہزاد وسیم نے کاغذات واپس لینے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن، سنی اتحاد کونسل کو رنگ امیدواروں کے کاغذات واپس لینے پر اتفاق کرچکے، پنجاب میں مسلم لیگ ن 5، سنی اتحاد کونسل 2 جنرل نشستیں جیتنے کی پوزیشن میں ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان متبادل امیدواروں کی واپسی پر بات چیت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزاد وسیم کے کاغذ واپس لینے کا انتظارکیا جارہا تھا، دونوں جماعتوں نے کورنگ امیدوار دستبردار کروا لیے تو پنجاب میں جنرل نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی ہوجائے گی۔

lahore

punjab

Senate election