Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیہ میں ایم کیو ایم کے سابق سرگرم رکن یعقوب مادہ کے بھائی کے گھر پر دستی بم حملہ

نا معلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ میں 2 افراد زخمی ہو گئے
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 10:04pm

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن 3 نمبر میں گھر پر نامعلوم ملزمان نے دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دستی بم شہری کے گھر باہر پھینکا گیا، جس وقت دستی بم پھینکا گیا اس وقت گھر کے باہر لوگ موجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزم آئے اور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور شہری کے گھر کا پتا پوچھتے ہوئے آرہے تھے۔ ملزمان نے اقبال نامی شہری سے بات چیت کی۔ اور دستی بم اقبال نامی شہری کے قریب پھینک دیا جس سے اقبال نامی شہری اور راہ گیر زخمی ہو گئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دستی بم حملے کا زخمی اقبال علی مادہ نامی اسمگلر کا بھائی ہے،علی مادہ کراچی میں اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، علی گٹکا ماوا کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور کاروبار کے دھندے سے منسلک ہے، جبکہ علی مادہ پر کھیپ اور بیرون ملک سے موبائل فون سمگل کرنے کا بھی الزام ہے ۔

karachi

Blast

injured

Crime

Karachi Police