Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

نئے ڈی جی ایس بی سی اے کے بیٹے کے مزے، گاڑی، مراعات ویڈیو بنانے کےلئے استعمال ہونےلگیں

بیٹا سرکاری گاڑی اور ڈی جی ایس بی سی اے کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک بنانے لگا۔
شائع 26 مارچ 2024 08:23pm

چارج سنبھالتے ہی ڈی جی ایس بی سی اے عبدالرشید سولنگی نے اپنی سرکاری گاڑی اور کرسی بیٹے کے حوالے کر دی ہے۔

سرکاری افسران کے اعلی عہدے پر تعیناتی کے بعد عبدالرشید سولنگی بیٹے کے مزے آگئے،اعلی سرکاری عہدے اورگاڑی، مراعات ٹک ٹاک بنانے کے لیے استعمال ہونےلگیں۔

ڈی جی کی کرسی پر بیٹھ کر بیٹا احکامات صادر فرماتارہا اور ویڈیو بھی بنواتا رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدالرشید سولنگی کا بیٹا پرسکون انداز میں ٹھاٹھ باٹھ کے ساتھ احکامات جاری کر رہا ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا بیٹا سرکار کی جانب سے الاٹ سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی پر پولیس لائٹ لگا کرویڈیو بناتا رہا۔ تمام ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 3 گھنٹے کے اندر دو ڈی جی ایس بی سی اے کو تبدیل کیا گیا تھا۔ پہلے یاسین شر بلوچ کو ڈی جی ایس بی سی اے تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ لیکن تین گھنٹے بعد یاسین شر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا.

نوٹیفکیشن کے مطابق اکیس گریڈ کے افسر عبدالرشید سولنگی کو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کیا گیا تھا۔

federal government

Sindh government

SBCA

Ticktock