Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: پتنگ بازی کیخلاف کارروائیاں، 1285 مقدمات درج، 1330ملزمان گرفتار

حافظ آباد اور پتوکی میں بھی پولیس کے چھاپے، متعدد افراد گرفتار، پتنگیں اور ڈور برآمد
اپ ڈیٹ 26 مارچ 2024 10:19am
تصویر۔۔۔۔ فائل / اے ایف پی
تصویر۔۔۔۔ فائل / اے ایف پی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کے بعد مختلف علاقوں میں پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور میں پولیس نے پتنگ بازی کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1285 مقدمات درج کرکے 1330ملزمان گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں 1223 پتنگ باز، 95 پتنگ فروش اور 12 پتنگ ساز شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضہ سے 19ہزار 700 سے زائد پتنگیں اور ڈور کی 1116 چرخیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے خونی کھیل کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

حافظ آباد میں پولیس نے پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن کیا، اور مختلف علاقوں میں 90 سے زائد مقدمات درج کرلیے۔

پولیس نے متعدد پتنگ فروش اور پتنگ باز گرفتار کرلیے ہیں۔ ملزمان سے سیکڑوں پتنگیں، ڈور کی چرخیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیے۔

دوسری طرف پتوکی میں پولیس نے پتنگیں اور کیمیکل ڈور بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں پتنگیں اور دیگر سامان برآمد کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں :

فیصل آباد میں نوجوان کی المناک موت کے ذمہ دار پتنگ باز نے اعتراف جرم کرلیا

پولیس نے کارخانہ کے مالک سمیت 3 پتنگ باز گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔

punjab

Punjab police

Basant

kite flying