Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

مخصوص نشستوں پر لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں نہ دینے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا گیا
شائع 25 مارچ 2024 09:28pm

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ عدالت نے مخصوص نشستیں کے معاملے پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

عدالت نے سنی اتحاد کونسل کو پنجاب میں مخصوص نشستیں نہ دینے سے متعلق تحریری حکم جاری کر دیا ہے۔ جسٹس راحیل کامران شیخ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی ہے۔

تحریری حکم نامے میں جسٹس راحیل کامران شیخ نے لکھا کہ معاملہ ایک ایم نوعیت کا ہے لاہور:سندھ اور پشاور ہائیکورٹ میں بھی لارجر بینچ بن چکا ہے، چیف جسٹس لارجر بینچ تشکیل دیں۔

![. ](https://www.aaj.tv/news/30375890

واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا اور اظہر صدیق نے مخصوص نشستیں نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔

Lahore High Court

larger bench

Sunni Ittehad Council