Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا اجلاس 27 مارچ کو طلب

کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا
شائع 25 مارچ 2024 09:16pm

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ 27 مارچ کو طلب کرلیا ہے ، کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے وسط مدتی بجٹ جائزہ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، رومانیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری کی سمری ایجنڈے کا حصہ ہو گی۔

مالی سال 2021-22 کی مشترکہ وفاقی، صوبائی اور ضلعی فنانشل اسٹیٹمنٹ بھی پیش کی جائے گی، اجلاس میں پیپرا کی سالانہ رپورٹس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

PMLN

PML N

federal cabinet

meeting

shahbaz sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)