Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم شہبازشریف نے جرمن چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

اسلام آباد:جرمن سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی
شائع 25 مارچ 2024 08:23pm

جرمن سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے جرمنی کے سفیر ایمبیسیڈر الفریڈ گراناس سے ملاقات میں اپنے دوبارہ انتخاب پر جرمن چانسلر اولاف شولز کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کے اقدام پرت جرمنی کا خیرمقدم کیا اور جرمن سفیر کو یقین دلایا کہ وفد کے دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح سے سہولت فراہم کی جائے گی۔

جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوطی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

PMLN

پاکستان

Germany

shahbaz sharif

PM Shehbaz Sharif

german ambassador

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)