Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات: قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ

اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، ذرائع
شائع 25 مارچ 2024 04:30pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو منعقد ہوگا، اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں 2 اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی اور قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے، وزیراعظم ہاؤس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو بھیجیں گے جبکہ صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یکم اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا مقصد 2 اپریل کے سینیٹ الیکشن کے لجے ارکان کی تعداد ایک روز قبل پوری کرنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایسے نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جن کا حلف ابھی نہیں ہوسکا، قومی اسمبلی کے 13 نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، ان تمام 13اراکین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے، پنجاب سے 9 لیگی خواتین رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی، خیبرپختونخوا سے بھی 2 نومنتخب لیگی خواتین حلف اٹھائیں گی، مسلم لیگ ن کے مدثر قیوم ناہرا رکن قومی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھائیں گے، مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان کانجو بھی حلف اٹھائیں گے۔

مدثر قیوم ناہرا اورعبدالرحمان کانجو کو الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دیا، سینیٹ کے اسلام آباد سے 2 اراکین کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈالیں گے، ووٹنگ قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں

حکومت کا سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

اعظم سواتی سینیٹ الیکشن کیلئے اہل قرار، اپیلٹ ٹربیونل نے محفوظ فیصلہ سنادیا

اسلام آباد

National Assembly

Senate election

national assembly session

Senate of Pakistan