Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: سینیٹ ٹیکنو کریٹ نشست پر پیپلزپارٹی، ن لیگ، آزاد امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت

بلوچستان کے قائم الیکشن ٹربیونل نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی، ن لیگی اور آزاد امیدوار کو الیکشن لڑنے کی...
شائع 25 مارچ 2024 04:06pm

بلوچستان کے قائم الیکشن ٹربیونل نے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی، ن لیگی اور آزاد امیدوار کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں قائم الیکش ٹربیونل کے جج نذیرلانگو نے اپیلوں کی سماعت کی۔

جسٹس نذیر احمد لانگو نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کے امیدوار مصلح الدین کو بھی ٹیکنو کریٹ کی نشست پر الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ٹربیونل نے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر آزاد امیدوار امجد علی صدیقی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرنگ افسر محمد فرید آفریدی نے تینوں امیدواروان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

PMLN

quetta

PPP

senate

Senate election

Balochistan High Court

independent candidates

Senate Technocrat Seat