پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کمان بدلنے کے بعد پہلا استعفیٰ سامنے آگیا، ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد نے استعفیٰ دے دیا، بابر حامد نے اپنا استعفیٰ کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی کو بجھوادیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے استعفوں کا امکان ہے ۔
بابر حامد کو ذکاء اشرف کے دور میں واپس لایا گیا تھا، اس سے پہلے وہ احسان مانی اور رمیز راجہ کے دور میں بھی پی سی بی میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں جبکہ محسن نقوی کے چارج سنبھالنے کے بعد بورڈ میں بہت سی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی۔
2 روز پہلے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے بریفنگ لی تھی جبکہ بابر حامد سے مطالبہ کیا تھا کہ پی سی بی کے ریوینو میں اضافہ کیا جائے۔
بابر حامد کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ پی سی بی کے ساتھ دوسرے پلیٹ فارم پر بھی اپنی خدمات دے رہے تھے۔
Comments are closed on this story.