Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر خزانہ کی ملاقات، ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو

مل جل کر پاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے، مریم نواز
شائع 25 مارچ 2024 12:42pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے، مل جل کرپاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملاقات کی، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دوران ملاقات مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مل جل کر پاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے، وزیر خزانہ اورنگزیب سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز شریف کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے، ان کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔

PMLN

Maryam Nawaz

pakistan economy

economic crisis

lahore

Finance Ministry

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Muhammad Aurangzeb