Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت اور وزیراعلیٰ پنجاب نے قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا

ماہ رمضان ، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی
شائع 24 مارچ 2024 03:59pm

صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے پنجاب کی جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

صدر پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ماہ رمضان المبارک، یوم پاکستان اور عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 90، 90 یوم کمی کا اعلان کیا۔

قیدیوں کو ملنے والی چھوٹ کے تحت 2 ہزار 367 قیدیوں کو سزا میں کمی کے طور پر فائدہ پہنچا اور 28 قیدی جیلوں سے رہا بھی ہوئے۔

اس سزا میں کمی کا اطلاق تمام قیدیوں پر ہوا ہے ما سوائے ایسے قیدی جو زنا ، دہشت گردی ، ڈکیٹی ، اغوا ، جاسوسی ، بغاوت اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں جبکہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق نہیں ہوا ہے۔

ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے، ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔

ایسی خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے، ایسے نو عمر قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں کمی کا اطلاق ہوا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ اس سزا میں کمی کے اعلان پر پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں اور ان کے لواحقین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کیلئے اسمارٹ اسٹور قائم

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا پہلا اقدام، قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی رعایت کا اعلان

Asif Ali Zardari

Maryam Nawaz

prisoners

Asif Zardari

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

punjab jail

President Asif Ali Zardari