Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی جگہ احتجاج کی جازت نہیں دی جا سکتی، ضلعی انتظامیہ
شائع 24 مارچ 2024 01:04pm

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وفاقی دارالحکومت میں 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کر دیا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ڈی چوک سمیت کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، پی ٹی آئی نے پہلے بھی این او سی شکوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسلام آباد میں جلسے کی درخواست ریجنل صدر عامر مسعود مغل نے دی تھی جن کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد کو 2 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے دو دن میں فیصلہ کر کے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

پی ٹی آئی نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ عدالت فریقین کو 30 مارچ کو رات 10 بجے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دے، پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے، شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کرے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مسعود مغل نے 30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کردیا، 23 کو تقریب کا فیصلہ

عمران خان کے جیل میں کھانوں پر لاکھوں جبکہ رہائش پر کروڑوں کا خرچہ

pti

اسلام آباد

PTI jalsa

deputy commissioner islamabad

dc islamabad

Pakistan Tehreek Insaf

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad