Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زمین سے محبت کا اظہار پاکستان میں بھی ارتھ آور منایا گیا

رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔
شائع 23 مارچ 2024 10:31pm

زمین سے محبت کے اظہار کے لیے پاکستان میں ارتھ آور منایا گیا، پاکستان میں ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تعاون سے آج ارتھ آور منایا گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس، ایوان صدر اور سپریم کورٹ کی عمارتوں کی لائٹیں بند کی گئیں۔

جبکہ ملک بھر میں دیگر اداروں اور تنظیموں نے بھی ارتھ آور میں اپنا حصہ ڈالا۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے سے رات ساڑھے 9 بجے تک ارتھ آور منایا گیا۔

پاکستان ماحولیاتی نظام کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں صف اول میں شامل ہے، ارتھ آور کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ بنانے کیلئے لیے منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا ۔ ارتھ آور منانے کا مقصد ماحولیاتی ذمہ داری میں حصہ ڈالنا ہے۔

پاکستان

parliment house

President House

earth hour