Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کا تنازع، پشاور میں 4 افراد قتل

رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے، پولیس
شائع 23 مارچ 2024 06:40pm

پشاور میں تھانہ متھرا کی حدود گڑھی صدو میں رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا، جائیداد کا تنازع پر رشتہ داروں نے ایک دوسرے پر فائر کھول دیئے۔

فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں فریق اول سے بلال ولد اختر، جبکہ دوسرے فریق سے سید ولی خان ، اجمل اور انعام جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ فریق اول بلال کی خالہ زخمی ہوئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ڈی ایس پی ورسک زاہد عالم خان، ایس ایچ او متھرا اور دیگر تفتیشی افسران موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے جبکہ زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر اسپتال منتقل کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

peshawar

police

police station

BRUTAL KILLING

MAN KILLED