Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں ڈھائی ماہ میں جرائم کی 74 ہزار 27 وارداتیں

سٹی ڈویژن جرائم میں سرفہرست، 15ہزار 684 واقعات رپورٹ ہوئے، پولیس ذرائع
شائع 22 مارچ 2024 06:33pm

لاہور میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈھائی ماہ میں شہر بھر میں جرائم کی74ہزار27وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سٹی ڈویژن جرائم کی فہرست میں سر فہرست رہا، ڈھائی ماہ کے دوران 15ہزار 684 واقعات رپورٹ ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں مختلف جرائم کے14ہزار782واقعات سامنے آئے۔

ماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں مختلف جرائم کے 13ہزار 613واقعات، صدر ڈویژن میں12ہزار 761واقعات، اقبال ٹاﺅن ڈویژن میں کے 9679، سول لائن ڈویژن میں 7508واقعات رپورٹ ہوئے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس شہریوں کی داد رسی کرنےمیں ناکام نظر آتی ہے، شہری داد رسی کیلئےتھانوں کےچکر لگا تے رہے مگر کوئی مثبت جواب نہیں ملتا۔

police

lahore police

Criminals

Punjab police

Crime

Lahore Crime

Street Criminals