Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

وزیراعظم سے بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او سمیت وفد کی ملاقات
شائع 22 مارچ 2024 05:56pm
اے پی پی
اے پی پی

وزیراعظم شہباز شریف نے بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مارک برسٹوو کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات ، دیگرمنصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی۔

دوران ملاقات بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے وزیراعظم کو ریکوڈک منصوبے میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی رواں سال مکمل کر لی جائے گی، منصوبے پرمقامی اوربلوچستان کے ڈومیسائل کے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چاغی میں ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام، حکومت اوربیرک گولڈ مل کرکام کرسکتے ہیں، ریکوڈک منصوبہ سے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کے لیے گیم چینجر ہوگا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ، بیرک گولڈ نے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت ریکوڈک کے قریب تین سکولز قائم کئے ہیں ، بیرک گولڈ کی جانب سے اب تک سو افراد کو فنی تربیت فراہم کی جا چکی ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب بھی موجود تھے۔

PMLN

اسلام آباد

meeting

PM Shehbaz Sharif

New Prime Minister