Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں گھریلو ملازمہ کی ڈکیتی، گھر سےتجوری ، نقدی اور زیور لے اُڑیں

شہری نے چند روز قبل گھریلو ملازمہ کوکام پررکھا تھا
شائع 22 مارچ 2024 05:12pm

لاہور میں دوگھریلو ملازمہ گھر کا صفایا کرگئیں۔ دونوں خواتین گھر سےتجوری ہی لےاڑیں۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ٹاؤن شپ کےعلاقے میں دو گھریلو ملازمہ کی گھر میں ڈکیتی کا واقعہ سامنے آگیا۔ ملازم خواتین نے مکان مالکن کوواش روم میں بند کیا اور پانچ لاکھ نقدی، پندرہ لاکھ کےزیورات اورغیر ملکی کرنسی لےاڑیں۔

دونوں ملازمہ گھر سے جاتے جاتے تجوری بھی ساتھ لے گئیں، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے خواتین کی تلاش شروع کردی ہے۔

شہری مختار حسین نے چند روز قبل ہی دونوں خواتین کو کام پررکھا تھا۔

lahore

police

lahore police

Lahore Crime