Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

نعت کو گانوں کی طرح پڑھنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

درخواست گزار کے مطابق مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں
شائع 22 مارچ 2024 02:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں نعت کو گانوں کی طرز پر پڑھنے کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ایف آئی اے کو گانوں کی طرز پر نعتیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے۔

درخواست گزار اعظم بٹ نے ایڈوکیٹ رانا سکندر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان المبارک میں مختلف افراد نعتیں پڑھتے ہیں۔

ایک بڑی تعداد نعت کو گانوں کی طرز پر پڑھتی ہے۔ گانوں کی طرز پر پڑھی جانے والی نعتیں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی جاتی ہیں۔

نعتوں کو گانوں کی طرز پر پڑھنے سے عام مسلمان کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کو ایسی نعتیں بند کرنے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔

ایف آئی اے نے ابھی تک اس پر کوئی کاروائی نہیں کی۔

درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو گانوں کی طرز پر نعتیں فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے۔

گانوں کی طرز پر نعتیں پڑھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔

lahore

Lahore High Court

موسیقی

ramadan 2024

naat