رنگ روڈ کرپشن کیس: پرویز الٰہی کی اہلیہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانت منظور
لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت نےپرویز الہی اوردیگر کیخلاف رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبہ کیس میں سابق وزیراعلی پرویز الہی کی بیوی قیصرہ الہی، بیٹا راسخ الہی، بہو زاہرا الہی اورسابق ڈی جی ایل ڈی اے کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی ہے۔
لاہور کی انسداد کرپشن عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ کےمچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدرعلی نے سماعت کی، قیصرہ الہی، راسخ الہی اور زاہرا الہی حاضری کے لیے عدالت پیش ہوئیں، سابق ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان بھی پیش ہوئے۔
ملزمان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت پرحتمی دلائل مکمل کرتے ہوئے بتایا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، پرویزالہی اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، پرویز الہی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔
ایل ڈی اے نے ضابطہ کی کاروائی کے بعد منظوری دی، عدالت درخواست ضمانت منظور کرے، محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے بتایا کہ پرویز الہی نے اپنی اراضی کو فائدہ پہنچانے کے لیے رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری دی۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الٰہی پر بطور وزیر الٰہی اپنے اختیارات کے غیر استعمال کا الزام ہے،پرویز الہی پر بطور وزیر اعلی لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا الزام ہے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزمان کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کرتے ہوئے پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے ملزمان کو شامل تفتیش کر کے رپورٹ پیش کی تھی۔ دوسری جانب تفتیشی افسر نے ملزمان کو گنہگار قرار دے کر گرفتاری مانگ لی تھی۔
تفتیشی افسر نے استدعا میں کہا تھا کہ ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کی جائیں۔
جس پر پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں وکلاء نے دلائل دیے۔
ملزمان کے وکیل امجد پرویز ضمانتوں پر دلائل دے رہے ہیں، قیصرہ الہی، راسخ الہی اور زاہرا الہی حاضری کے لیے پیش ہوئیں۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر رہے تھے۔
Comments are closed on this story.