Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک طالبعلم زخمی

زخمی طالب علم پمز اسپتال منتقل، تعلق سندھ سے ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 09:39pm

اسلام آباد تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں واقع شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء لڑ پڑے۔

جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے ایک طالبعلم شدید زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو کنٹرول کیا، پولیس کے مطابق زخمی طالب علم کی شناخت 22 سالہ عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق سندھ سے ہے۔، زخمی طالبعلم پمز اسپتال میں زیر علاج ہے۔ جھگڑے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

firing

اسلام آباد

injured

islamabad police