Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں تاجر کا قتل، لاش شرقپور سے مل گئی

پولیس نے قتل کے شبہ میں دو افراد کوحراست میں لےلیا
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2024 08:58pm

لاہورکےعلاقے کوٹ لکھپت انڈسٹریل ایریا سے تاجر کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرکے لاش کو شرقپور پھینک دیا۔ پولیس نے شبہ میں دو افراد کوحراست میں لےلیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز تاوان کیلئے اغوا ہونے والے تاجر کی ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 4 مسلح اغوا کاروں نے تاجر عبدالحفیظ کو کار سمیت اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے مغوی کو قتل کرنے کے بعد جمعرات کی سہ پہر مغوی کی لاش شرقپور میں پھینکی۔ پولیس نےلاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو تین گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ جبکہ قتل کے شبہ پولیس نے دو افراد چاند بٹ اور وکیل کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

kidnapping

lahore police

kidnap

Punjab police

Lahore Crime

Dead Bodies Found