Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسد مجید پھر بیان ریکارڈ کرائیں، ڈونلڈ لو کے بیان پر مؤقف دیں، بیرسٹر گوہر

عمران خان کی رہائی کیلئے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 21 مارچ 2024 04:38pm

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سفیر اسد مجید کا بیان دوبارہ ریکارڈ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے جو ثبوت دیے وہ جھوٹ ہیں، مطالبہ کرتے ہیں کہ اسد مجید ایک مرتبہ پھر اپنا بیان رکارڈ کروائیں، 20 گھنٹے گزر چکے لیکن اسد مجید نے کوئی بیان نہیں دیا۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر اسد مجید کو اپنا مؤقف دینا چاہیئے، ڈونلڈ لو ان سب چیزوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں، عمران خان کی رہائی کو مذاکرات سے مشروط نہیں کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مذاکرات نہیں کریں گے، ہمیں عدلیہ پراعتماد ہے۔

مزید پڑھیں

سائفر معاملے پر ڈونلڈ لو سچا ہے تو عمران خان پر مقدمہ جھوٹا ہے، بابراعوان

امریکی کانگریس سماعت میں گھسنے والوں کے عمران خان کی رہائی کے نعرے، مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں، ڈونلڈ لو

rawalpindi

imran khan

Asad Majeed

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Barrister Gohar

Adyala Jail

Barrister Gohar Khan

Donald Lu