Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

صدرمملکت نے نیب ریفرنس میں استثنیٰ کی درخواست دائر کردی

صدر کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی، وکیل
شائع 21 مارچ 2024 04:32pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ہوئی، صدرآصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ارشد تبریزنے مؤقف اختیار کیا کہ آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، صدر کے خلاف کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔

عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اپریل تک ملتوی کردی جبکہ دیگرملزمان میں سابق سیکرٹری اعجازاحمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبد الغنی مجید، مناہل مجید، عبد الندیم بھٹو و دیگر بھی شامل ہیں۔

accountability court

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Asif Zardari

nab reference

President Asif Ali Zardari

Thatta Water Supply Ref