Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو منعقد ہوگا، طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا
شائع 21 مارچ 2024 12:24pm

وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات سے ایک روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو منعقد ہوگا، اجلاس کی طلبی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایسے نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے جن کا حلف ابھی نہیں ہوسکا، قومی اسمبلی کے 12 نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے، ان تمام 12 اراکین کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

پنجاب سے 9 لیگی خواتین رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گی، خیبرپختونخوا سے بھی 2 نومنتخب لیگی خواتین حلف اٹھائیں گی۔

مسلم لیگ ن کے مدثر قیوم رکن قومی اسمبلی کے طور پر حلف اٹھائیں گے، مدثر قیوم کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دوبارہ گنتی میں کامیاب قرار دیا جبکہ مدثر قیوم کو بلال اعجاز ورک کی جگہ منتخب قرار دیا گیا۔

سینیٹ کے اسلام آباد سے 2 اراکین کے انتخاب کے لیے رکن قومی اسمبلی ووٹ دیں گے، ووٹنگ قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

سینیٹ الیکشن کیلئے 21 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور، 7 کے مسترد

اسلام آباد

National Assembly

Senate election

national assembly session

Senate of Pakistan