Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

استنبول سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز اچانک فنی خرابی کا شکار

طیارہ استنبول میں گراؤنڈ کردیا گیا
شائع 20 مارچ 2024 05:38pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

استنبول سے اسلام آباد آنے والی قومی ائیرلائن پی آئی اے کی پرواز میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد طیارہ استنبول میں گراؤنڈ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 704 ٹیکسی وے پر پہنچی ہی تھی کہ لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی، کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائے اور طیارے کو واپس بورڈنگ برج پر لے آیا۔

ترجمان کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کرکے لاؤنج منتقل کیا گیا، طیارہ استنبول ایئرپورٹ پر گراونڈ ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ انجینئرز کی ٹیم پرزہ جات لے کر استنبول روانہ ہوگئی ہے، جبکہ مسافروں کو ترکش ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کیا گیا ہ۔

بعض رہ جانے والے مسافروں کو بھی اسلام آباد پہنچانے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

PIA

PIA Flight

Landing Gear fault

Istanbul to Islamabad Flight

PK 704