Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر مملکت نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی

مظاہر نقوی کا بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا
شائع 20 مارچ 2024 05:03pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دیدی، جس کے بعد وزارت قانون نے مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا۔

رواں ماہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف 9 شکایات کا جائزہ لیا، ان شکایات کا جائزہ آئین کےآرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت لیا گیا، مظاہر نقوی ان شکایات میں مس کنڈکٹ کے مرتکب پائے گئے جس کے باعث انہیں جج کے عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مظاہر نقوی کی برطرفی 10 جنوری سے تصور ہوگی، ان کا بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا۔

supreme judicial council

justice mazahir ali akbar naqvi

President Asif Ali Zardari

Judicial Misconduct