Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا سے پاکستان آنیوالے شہری کے قاتل سسرالی نکلے، ملزمان گرفتار

بیٹے علی رضا کو اس کی بیوی نے کینیڈا سے پاکستان آنے پر مجبور کیا تھا، والد
شائع 20 مارچ 2024 10:24am

نواں کوٹ کے علاقے سوڈیوال میں اوورسیز پاکستانی علی رضا کے قاتلوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول علی رضا کے سسرالیوں نے اسے اپنے گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔انویسٹی گیشن پولیس نے قاتل عمیر سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے والد مظفرعلی شیخ کی مدعی میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول کی بیوی نے علی رضا کو کینیڈا سے پاکستان آنے پر مجبور کیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقتول کی پسند کی شادی ہوئی تھی، جس کے بعد علی رضا اپنی بیوی کو کینیڈا ساتھ لے گیا تھا۔

firing

punjab

Murder

Punjab police