Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 12 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 08:10pm

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی مقدمات کی سماعت ہوئی عدالت نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت 12 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 2 اپریل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت، شہباز گل، مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، شبیر اعوان، شیریں مزاری اور شبلی فراز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج ہے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ سٹی افتاب احمد کی استدعا پر جاری کئے گئے۔

علی امین گنڈاپورسمیت 12 افراد کی وارنٹ گرفتاری پرصوبائی حکومت کاردعمل بیرسٹرسیف نے کہا کہ مینڈیٹ چوروں نے جعلی کیسز درج کئے، پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف تمام کیسز جعلی ہیں، جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، وفاقی حکومت حواس باختہ ہوکر انتقامی کاروائی پر اتر آئی ہے

واضح رہے کہ تمام ملزمان پر ساتھیوں کے ہمراہ میٹرو بس اسٹیشن، 15 آفس اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

ملزمان کو صداقت عباسی، واثق قیوم عباسی اور عمر تنویر بٹ کے 164 کے بیانات کی روشنی میں نامزد کیا گیا تھا۔ ملزمان کے خلاف 164 کے بیانات 17 جنوری کو ریکارڈ کروائے گئے تھے۔

ATC

shahbaz gill

Ali Ameen gandapur

shireen mazari

Ali Amin Gandapur

CM KP

9 May Cases