Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف الیکشن کمشنر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھا
شائع 19 مارچ 2024 04:01pm

لاہورہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہورہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی نےمحمد آفاق ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل افاق احمد نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی دیا گیا، بیان حلفی میں پیغمبر اسلام کا نام درست نہیں لکھا گیا، بیان حلفی پنجاب تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ 2020 کی خلاف ورزی ہے، بیان حلفی درست پرنٹ نہ ہونے سے امیدواروں کے عقیدہ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے بیان حلفی درستگی نہ کرکے سنگین جرم کیا ہے، قانون کی خلاف ورزی پر پنجاب حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا، توہین دین اسلام پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنا قانونی تقاضا ہے۔

درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی اجازت دے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پررجسٹرار آفس کا اعتراض بحال رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس درخواست گزار کو مزکورہ درخواست کو متعلقہ فورم پر دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ECP

Sikandar Sultan Raja

Lahore High Court

Election Commission of Pakistan (ECP)

cheif election commioner