Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو فائنل کرلیا

میگا ایونٹ کے میچز پاکستان کی کن شہروں میں کھیلے جائیں گے
شائع 19 مارچ 2024 03:35pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے میزبان شہروں کو فائنل کر لیا جبکہ ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں ہونے والی حالیہ آئی سی سی میٹنگ میں چیمپئینز ٹرافی کے میزبان شہروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے تینوں اسٹیڈیمز کی فوری اپ گریڈیشن کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اگلے سال فروری اور مارچ میں پاکستان میں شیڈول ہے۔

پاکستان 1996 کے ورلڈ کپ کے بعد اس سطح کے ایونٹ کی میزبانی کرے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی 8 ٹاپ ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔

PCB

ICC

lahore

mohsin naqvi

champions trophy 2025

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

host cities