Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

صدر اور وزیراعظم نیب گریجویٹ ہیں، اب نیب کو ختم ہونا چاہیئے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیر اعظم کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی
شائع 19 مارچ 2024 03:07pm

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما نے نیب کا تماشا ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا کوئی افسرکام کرنے کو تیار نہیں، نیب کا خوف ہے، صدر اور وزیراعظم نیب گریجویٹ ہیں، اب نیب کو ختم ہو جانا چاہیئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں 11 گواہوں کے بیان ہوچکے ہیں، نیب ترمیم کے بعد یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کردیا گیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس دوبارہ احتساب عدالت میں واپس آیا ہے، اب سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک ان کیسز پر فیصلے سے روک رکھا ہے۔

بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔

میڈیا سے گفتگو

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صدر اور وزیراعظم دونوں نیب گریجویٹ ہیں، اب نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیئے، نیب عدالتوں میں آتے ہوئے پانچواں سال شروع ہوگیا، کوئی بات نہیں ، پہلے 9 سال لگے تھے، ابھی تو 5 سال لگے ہیں، وزیراعظم، صدر دونوں نیب کی جیلیں لمبا عرصہ گزار چکے ہیں، وزیراعلیٰ تمام اگر جیل نہیں گئے لیکن نیب میں شامل تفتیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ نیب کے قوانین واپس لے کر آئیں، نیب کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔ ملک کا کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، نیب کا خوف ہے، سنا تھا ن لیگ نے کہا نیب کو ختم کریں گے، جیسے نیب کیسز بنے، ویسے ختم بھی ہو سکتے ہیں۔

مریم نواز کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے سوال پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومت عوام کو بتاتی نہیں کہ مہنگائی ہوتی کیوں ہے، مریم نواز کے وزیراعلیٰ کے دور پر کچھ نہیں کہنا چاہتا۔

مزید پڑھیں

کسی کی سپورٹ سے ملک نہ پہلے چلا نہ اب چلے گا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی اور دیگر کیخلاف نیب کیس اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل

ایل این جی کیس میں ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ تو بنا لیکن عوام کو کچھ فائدہ نہیں اسے ختم ہونا چاہیئے۔

PMLN

accountability court

NAB

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

lng reference