Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کیلئے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

عدالت شرکا کیخلاف پر تشدد کارروائی نہ کرنے کے احکامات دے، استدعا
اپ ڈیٹ 19 مارچ 2024 04:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 23 مارچ کی رات کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مغل نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی، جس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی پولیس، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشز کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ 23 مارچ کی رات 10 بجے اسلام آباد میں پر امن جلسہ کرنا چاہتے ہیں، اس سے متعلق این او سی کے لیے ڈپٹی کمشنر کو 15 اور 18 مارچ کو درخواستیں دیں مگر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، پی ٹی آئی عام انتخابات کے بعد اسلام آباد میں تین احتجاجی مظاہرے کر چکی ہے جو پر امن رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 23 مارچ کو پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ، ایف 9 پارک یا ڈی چوک پر جلسے کی اجازت دی جائے، فریقین کو جلسے کے روز سڑکیں بند کرنے اور شرکاء کے خلاف پر تشدد کارروائی سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کےلیے ضلعی انتظامیہ کو بھی درخواست دی ہے۔ جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعودمغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی۔ اسلام آباد میں 23اور 24مارچ کی درمیانی رات جلسے کی اجازت مانگ لی ہے۔

pti

اسلام آباد

Islamabad High Court

PTI jalsa

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti jalsa islamabad