پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی سمیت تمام شعبوں کو با اختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ محسن نقوی نے کپتان بنانے کا صوابدیدی اختیار سلیکشن کمیٹی کو بھی سونپنے کا عندیہ دے دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کرکٹ بورڈ کے تمام شعبوں کو با اختیار بنانے پر مشاورت شروع کردی۔
محسن نقوی کی خواہش ہے کہ کپتان سمیت قومی ٹیم کے انتخاب میں قومی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار ہونا چاہیئے، چیئرمین پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے۔
ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ آئندہ 7 روز میں متوقع ہے جبکہ پی سی بی آئین کے تحت قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا صوابدیدی اختیار چئیرمین کے پاس ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ ہے، پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا، پی سی بی اب بھی غیر ملکی کوچز کی تقرری کے لیے پر امید ہے۔
Comments are closed on this story.