Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کی لال ٹوپی میں کیا خاص ہے؟

ٹرمپ نے ایک بار پھر صدر بننے کے لیے پُر امید ہیں
شائع 18 مارچ 2024 04:42pm

ڈولنڈ ٹرمپ 47 ویں صدر بننے کے لیے پُرعزم دکھائی دے رہے ہیں، اس حوالے سے وہ انتخابی مہم میں بھی پُر جوش اور پُر عزم دکھائی دیے۔

سابق صدر اور صدارتی امیدوار ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں لال کیپ پہنی تھی۔

جس پر ”میک امریکا گریٹ اگین“ کے ساتھ ہی پینتالیس اور سینتالیس نمبرز درج تھے۔

کیپ پر لکھے گئے 45 نمبر سے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے 45 ویں صدر ہونے کی نشان دہی کروائی گئی ہے۔

ساتھ ہی سینتالیس نمبر لکھ کر یہ دعویٰ کیا ہے کہ وہ اگلے صدر بننے جارہے ہیں۔

رواں سال نومبر میں امریکہ سینتالیسواں صدر منتخب کرے گا۔

واضح رہے اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ روس سے تعلقات، ایران سے معاملات، سعودی عرب سے تعلقات، جبکہ شمالی کورین سربراہ کم جانگ ان سے ملاقات کی بنا پر دنیا بھر میں سب کی توجہ خوب سمیٹ چکے ہیں۔

Donald Trump

America

USA

US Presidential Elections 2024