بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکسز کی درخواستوں پر تمام فریقین کو نوٹسز جاری
آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں عجیب بات ہے، جسٹس منصورعلی شاہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بجلی کے بلوں پر اضافی ٹیکسز کی درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کونوٹسزجاری کردیے۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔
وکیل درخواست گزاران نے کہا کہ درخواست گزار اداروں پر رجسڑیشن کا قانون لاگو نہیں ہوتا بلکہ رجسڑیشن نہ کروانے والے اداروں پر لاگو ہوتا ہے جی ایس ٹی ہمارے ادارے پہلے ہی ادا کر رہے ہیں۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے کہ آدھا ٹیکس دینا ہے آدھا نہیں عجیب بات ہے، آپ یا تو کہیں ہم پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگتا۔
عدالت نے درخواستوں پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔
Supreme Court
اسلام آباد
justice mansoor ali shah
electricity bill
supreme court hearing
مقبول ترین
Comments are closed on this story.