Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل بھی جاری رہے گا
شائع 18 مارچ 2024 04:09pm

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی نشستوں پر 12 انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل بھی جاری رہے گا۔

خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 7 جنرل اور 2،2، خواتین و ٹیکنوکریٹ کی خالی نشستوں پر صوبائی الیکشن کمیشن میں اسکروٹنی کے لیے امیدواروں کا دن بھر تانتا بندھا رہا۔

پی ٹی آئی کے عرفان سلیم، قاضی انور، عائشہ بانو، جمیعت علمائے اسلام کے مولانا عطاء الحق درویش، مسلم لیگ ن کے تاج محمد آفریدی سمیت 12 امیدواروں کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی تاہم کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل کل بھی جاری رہے گا۔

کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک داخل کی جاسکیں گی، ان اپیلوں پر فیصلہ 25 مارچ تک کیا جائے گا جبکہ 26 مارچ کو نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس لے سکیں گے، مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

اس کے علاوہ جنرل نشستوں کے لئے 25 امیدواروں، خواتین کے لئے 7 اور ٹیکنوکریٹس کے لیے 10 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

pti

Senate election

Pakistan People's Party (PPP)

Senate of Pakistan

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)