Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 21 افراد جاں بحق 38 زخمی

ٹینکر، بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی
شائع 17 مارچ 2024 07:26pm

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں اتوار کو ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے۔

صوبائی گورنر کے ترجمان محمد قاسم ریاض نے اے ایف پی کو بتایا کہ، ’آج علی الصبح، ایک مسافر بس، ایک ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے حادثے میں 21 افراد مارے گئے‘۔

صوبائی محکمہ اطلاعات نے بتایا کہ تصادم میں مزید 38 افراد زخمی ہوئے، ابتدائی طور پر یہ تعداد 11 بتائی گئی تھی۔

تصادم کی وجہ سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ہلمند کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں جلے اور مڑے ہوئے دھاتی ٹکڑے اور ٹینکر کا کچلا ہوا کیبن دکھایا گیا ہے۔

یہ حادثہ اتوار کی صبح ہلمند کے ضلع گرشک میں دارالحکومت کابل اور شمالی ہرات شہر کے درمیان ایک مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں جان لیوا ٹریفک حادثات عام ہیں، جس کی ایک وجہ خراب سڑکیں، ہائی ویز پر خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطے کی کمی ہے۔

دسمبر 2022 میں بھی ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں افغانستان کے بالائی علاقے سالنگ پاس میں آگ لگ گئی تھی اور 31 افراد جان سے ہوتھ دھو بیٹھے تھے، جبکہ درجنوں جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

afghanistan

Road Accident

Helmand